ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: دانتوں کے ماہر ڈاکٹر کیرتی شٹی ڈینٹیسٹ ڈاکٹر سنگھا، سینٹرل کونسل کے ممبرنامزد

بھٹکل: دانتوں کے ماہر ڈاکٹر کیرتی شٹی ڈینٹیسٹ ڈاکٹر سنگھا، سینٹرل کونسل کے ممبرنامزد

Wed, 07 Dec 2022 21:12:47    S.O. News Service

بھٹکل:7؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز) کلبرگی میں منعقدہ ڈینٹیسٹ ڈاکٹر سنگھا کے ریاستی اجلاس میں بھٹکل کے مشہور ڈینٹسٹ ڈاکٹر کیرتی شٹی اور گوکرن کے ڈاکٹر رام چندر ملن کو سنٹرل کونسل ممبر کے طورپر منتخب کیاگیا ہے۔

اترکنڑا ضلع ڈنٹسٹ سنگھا کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایاگیا ہے کہ ڈاکٹر کیرتی شٹی نے ماضی میں سنگھا کےصدر اور اسوسی ایشن کے سرگرم رکن کے طورپر بہترین خدمات انجام دیتےرہے ہیں۔ اب سنٹرل کونسل ممبر نامزد کئے جانے سے ضلعی سنگھا کا نام ملکی سطح پر پہچاناجائے گا۔ ممبر نامزد ہونے پر ضلعی سنگھا کے صدر ڈاکٹر روپیش بھگت، سکریٹری ڈاکٹر کرشنا پربھو اور خازن ڈاکٹر سورج ہیگڈے نے مبارکباد پیش کی ہے۔


Share: